کانگریس نے مانسون اجلاس میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) بل کی منظوری سے متعلق اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے لیکن کہا کہ بل کی اہمیت کی بنیاد پر حمایت کی جائے گی اور عوامی مفاد اور ترقی سے متعلق معاملوں میں رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔
راجیہ سبھا میں کانگریس کے لیڈر غلام نبی آزاد نے حکومت کی
طرف سے طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا، "ملک اور عوام کے مفاد میں اور ترقی کے لئے جو بھی بل حکومت لائے گی ان کی حمایت کی جائے گی۔
" جی ایس ٹی بل پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کو اس کی اہمیت کی بنیاد پر حمایت کریں گے لیکن عوامی اہمیت کے حامل بلوں کو پاس کرانے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے